Home Pakistan News پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دے...

پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دے دیا

15
SHARE


ایشیا کپ کے ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ وقت میں 7وکٹوں کے نقصان پر237رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے ابتداء میں امام الحق 10 ،بابر اعظم 9 ، فخر زمان 31 رنز ہی بناسکے، تینوں کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم کی ۔

شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز کی اننگ کھیلی ، کپتان سرفراز احمد 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ آصف علی نے 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔

 

 



Source link

SHARE