Home Pakistan News بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

6
SHARE


 

ایشیا کپ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، بھارت نے238رنزکا ہدف باآسانی عبورکرلیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ وقت میں 7وکٹوں کے نقصان پر237رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے ابتداء میں امام الحق 10 ،بابر اعظم 9 ، فخر زمان 31 رنز ہی بناسکے، تینوں کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم کی ۔

شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز کی اننگ کھیلی ، کپتان سرفراز احمد 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ آصف علی نے 30 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، محمد عامر اور شاداب  خان کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔ حارث سہیل اور عثمان خان ٹیم میں شامل نہیں ہیں، بھارت کی ٹیم میں  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ گروپ مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کاسامنا کرنا پڑاتھا۔ سپرفور کے پہلے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیزمقابلےکےبعد شکست دی تھی۔

 

 

 





Source link

SHARE