Home Pakistan News نواز الدین صدیقی کی فلم ’منٹو ‘کا پہلہ گانا ریلیز کردیا گیا

نواز الدین صدیقی کی فلم ’منٹو ‘کا پہلہ گانا ریلیز کردیا گیا

8
SHARE


بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم منٹو کا پہلہ گانا ’نگری نگری ‘ریلیز کردیا گیا ۔

فلم ساز نندیتا داس کی ہدایت کاری میں سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی نواز الدین صدیقی کی فلم منٹو کا پہلہ گانا ’نگری نگری ‘ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و فلم ساز نندیتا داس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’منٹو‘ کو 62 ویں بی ایف آئی لندن فلم فیسٹیول مین دکھائی جائے گی۔

فیسٹیول 10تا 21اکتوبر تک جاری رہے گا جبکہ فلم 11،12اکتوبر کو دکھائی جائے گی، فلم میں نواز الدین صدیقی سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم منٹو کو رواں سال کانز فلم فیسٹول میں بھی پیش کیا گیا تھا جہاں فلم کو بے حد پسند کیا گیا لیکن اب اس فلم کے لیے نواز الدین کے معاوضے نے سب کو حیران کردیا ہے۔

فلم ’منٹو‘ کی ہدایت کارہ نندتا داس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فلم ’منٹو‘ کے لیے رشی کپور اور جاوید اختر نے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا ہے جب کہ فلم میں سعادت حسن منٹو بننے والے نواز الدین صدیقی نے اس کردار کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا ہے۔

سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ’منٹو‘ 21 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

 

 



Source link

SHARE