Home Pakistan News مویشی منڈی میں چوریاں، گاڑیاں غائب، جانور بھی لوٹ لئے گئے

مویشی منڈی میں چوریاں، گاڑیاں غائب، جانور بھی لوٹ لئے گئے

4
SHARE


کراچی سپر ہائی وے مویشی منڈی جاتے ہوئے ہوشیار رہیے کہیں ایسا نہ ہو پارکنگ سے گاڑی کا سامان چوری ہوجائے اور موٹر سائیکل بھی غائب ہوجائیں، صرف یہی نہیں  ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں سے بھرے ٹرک بھی لوٹے جانے لگے، پولیس نے 3 ملزمان  گرفتار کرلئے۔

کراچی کی مویشی منڈی میں جاتے ہوئے ہوشیار رہیے، کیوں کہ چور سرگرم ہوگئے ہیں، پارکنگ ایریا میں شہری کی گاڑی سے ایل سی ڈی چوری ہوگئی۔

پارکنگ ایریا میں یہ کوئی پہلی چوری نہیں، اب تک 80 سے زائد موٹر سائیکلیں غائب ہوچکیں ہیں، 150 سے زائد پولیس اہلکار اطراف میں تعینات تو ہیں مگر برائے نام۔

ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرک بھی غائب ہونے لگے، سرجانی پولیس نے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں بلوچستان پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے، لٹیروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

 



Source link

SHARE