Home Pakistan News عمران خان عید کی چھٹیاں نہیں منائیں گے

عمران خان عید کی چھٹیاں نہیں منائیں گے

14
SHARE


وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں وہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں نہیں منائیں گے۔

وزیر اعظم کے ذرائع کے مطابق، نومنتخب وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام وزارتوں کے ریکارڈ کا ازخود جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عید کی چھٹیوں کے دوران مختلف وزارتوں پر بریفنگ لیں گے۔

چھٹیوں کے دوران عمران خان وزارت داخلہ کے امورکا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

اس سے پہلے، اٹھارہ اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بائیسویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

عمران خان 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد وزارت عظمیٰ تک پہنچے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے لیڈر آف دی ہاؤس کے انتخاب میں شہباز شریف کے 96 ووٹوں کے مقابلے میں 176 ووٹ حاصل کیے تھے۔

 

 



Source link

SHARE