Home Uncategorized Geo VC MUST

Geo VC MUST

198
SHARE

میرپور { جیو پاک نیوز۔ اویس حبیب ] وی سی مسٹ کھلی بدمعاشی اور اوچھے ہتکنڈوں پر اترتے ہوئے مافیا ڈان، ایک غنڈے کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ پہلے سینئر رپورٹر دنیا نیوز کو سچ بولنے کی سزا دینا چاہی اور پھر ان طالبعلموں کو جو وی سی کی کرپشن کے خلاف چوک شہیداں میں جمع ہوے تھے۔
وی سی مسٹ نے تمام قوانین، اصولوں، ضابطوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سینئر رپورٹر دنیا نیوز کامران عابد بخاری صاحب جو کہ وی سی کی کرپشن اور اقربہ پروری کو بے نقاب کر چکے ہیں اور جس دن ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اس صبح مسٹ میں موجود تھے اور کرپٹ وی سی کیخلاف ہونے والے دھرنے اور احتجاج کو کور کر رہے تھے۔ وی سی مسٹ ان سے شدید ناراض تھے کہ رپورٹر ان کی کرپشن کو بے نقاب کیوں کر رہے ہیں۔ وی سی نے رپورٹر کو کئی قسم کے لالچ بھی دیے۔ تاہم وی سی یہ بھول گیا کہ ہر شخص بکاو نہیں ہوتا۔ اب جب وی سی کا کوئی حربہ کارگر نہ رہا تو اسی شام جب کامران بخاری صاحب وی سی مسٹ کے خلاف ہونے والے مظاہرے کی رپورٹ تیار کر کے چینل کو بھیجنے والے تھے، وی سی نے ان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی۔ ایک دوسرے واقعہ میں مسٹ کے ہی طلباء وی سی کی کرپشن کیخلاف چوک شہیداں میں جمع ہوئے تو کرپٹ وی سی نے اپنی مجرمانہ ذہنیت کو ظاہر کرتے ہوئے اپنے کارندوں کے ذریعہ ان طلباء کو زدوکوب کیا۔
کرپٹ پروفیسر حبیب کا اصل چہرہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے، اور یہ اب ایک مافیا ڈان، غنڈے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جو کہ مسٹ کے اندر فضل احمد، چیف سکیورٹی آفیسر مسٹ ،جیسے گماشتوں کو اپنے مجرمانہ فعل کیلئے استعمال کر رہا ہے اور جامعہ سے باہر اپنے دیگر زرخرید افراد کو ۔ کچھ عرصہ پہلے وی سی کی کرپشن، اقربہ پروری، جعلسازی ، فراڈ ، جھوٹ ، مجرمانہ ذہنیت کے بارے میں جو بات چند لوگ کہہ رہے تھے آج ساری مسٹ یونیورسٹی، سارا میرپور اور پورا آزاد کشمیر بول رہا ہے۔

SHARE