Home Bhimber News Geo VC MUST Corupt

Geo VC MUST Corupt

146
SHARE

میرپور(جیو پاک نیوز ) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرپور میں پڑھائی کیلئے داخلہ نہ دینے کے خلاف طالب علم سردار یاسر خان کی بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ، طالب علم کی حالت غیر ہو گئی۔ قائم مقام صدر آزادکشمیر و چانسلر جامعات شاہ غلام قادر کو طلبا نے ڈیڑھ گھنٹے تک یونیورسٹی نہیں جانے دیا، انتظامیہ کی طرف سے احتجاج کرنے والے طلبہ کو دھمکیاں دی گئیں۔مسٹ یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں ایم ایس کیلئے داخلہ نہ دینے پر انتظامیہ کے خلاف بھوک ہرتال کرنے والے طالبعلم سردار یاسر کی حالت غیر ہو گئی۔آج بدھ کے روز سینکڑوں طلبا نے طالب علم سے یکجہتی کرتے ہوئے سڑک بند کر دی، جس کی وجہ سے قائم مقام صدر وچانسلر جا معات آزادکشمیر شاہ غلام قادر کو یونیورسٹی داخل ہونے سے روک دیا، شاہ غلام قادر کو پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس میں ڈیڑھ گنٹے سے زائد انتظار کرنا پڑا ۔عینی شاہدین کے مطابق یونیورسٹی کے پروفیسر شبیر مرزا ،اسسٹنٹ کمشنر ساجد اسلم نے احتجاجی طلبا کو غائب کرنے کی دھمکیاں بھی دیں ، جس پر طلبہ نے یونیورسٹی گیٹ بند کرتے ہوئے سڑک بھی بلاک کردی، طلبا طالبات نے یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ یونیورسٹی کے پروفیسر شبیر مرزا نے احتجاجی دھرنا کی رپورٹ بنانے والے میڈیا کارکنوں کے ساتھ بد تمیزی بھی کی ۔

SHARE