Home International News Geo shabaz sharif

Geo shabaz sharif

107
SHARE

شہباز شریف کو آج ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب کیے جانیکا امکان

Chances To Nominated Shahbaz Sharif As President Of Pakistan Muslim League Nawaz

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر منتخب کیے جانے کا امکان ہے، اگلے 45 دنوں میں پارٹی الیکشن کرا کے مستقل صدر بنایا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج صبح لاہور میں طلب کیا گیاہے، اس غیرمعمولی اجلاس میں شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق انہیں 45 دنوں میں جنرل کونسل کے ذریعے مستقل صدر منتخب کرایا جائے گا،پارٹی قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ سینئر نائب صدر کی بجائے کسی دوسرے عہدیدار کو بھی قائم مقام صدر بنا سکتی ہے۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر اعتماد کے اظہار کے لیے قرارداد منظور کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

جلا وطنی کے دوران شہباز شریف پہلے بھی دو بار مسلم لیگ ن کے صدر رہ چکے ہیں، اب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ سے بطور پارٹی صدر نا اہلی کے بعد شہباز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے صدر بننے جا رہے ہیں ۔

SHARE