Home International News Geo sagal

Geo sagal

115
SHARE

پاکستان کے معروف صنعت کار محمد اعظم سہگل علالت کے باعث امریکا میں انتقال کرگئے۔

امریکہ { جیو پاک نیوز} اعظم سہگل انتقال کر گہے

امریکا کے شہر بوسٹن میں زیر علاج محمد اعظم سہگل بدھ کو دوران علاج انتقال کرگئے۔

17 نومبر 1951 کو پیدا ہونے والے اعظم سہگل آکسفرڈ کے گریجویٹ اور پاکستان کے معروف صنعت کار تھے۔

انھوں نے کوہ نور انڈسٹریز، سریٹو اسپننگ ملز، پاک الیکٹرون لمیٹڈ اور اعظم ٹیکسٹائل ملز جیسی معروف کمپنیوں کے ایگزیکٹیو اور ڈائریکٹر کے اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔

اعظم سہگل 2013 سے 2016 کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ائر (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے طور پر شامل رہے اور 2016 کے دوران قومی ائرلائن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

SHARE