Home Bhimber News Geo MUST Corruption

Geo MUST Corruption

289
SHARE

انصاف تو بس رہ گیا قصے کہانیوں میں —-
میرٹ ڈوب گیا منگلا کے گہرے پانیوں میں —

بریکنگ نیوز ( جیو پاک نیوز ) کرپٹ وی سی مست  اور 
کرپٹ مافیہ ایک بار پھر بازی لے گیا میرپور یونیورسٹی سائنس انیڈ ٹیکنالوجی (MUST ) میں مسلم لیگ ن نےایک بار پھر سے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں کچھ دن پہلے 3 عدد سکیل 16 پرائیویٹ سیکرٹری PS پوسٹ کےلیے تحریری ٹیسٹ لیے گے جس میں ٹاپ تھری امیدواروں کو بائی پاس کر کہ 15-16-17 نمبر پر آنے والے امیدواروں کو محض سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر نواز دیا گیا
اب آئیے تحریری رزلٹ آپکے سامنے رکھتے ہیں
نمبر 1—-راشد اکرم
نمبر 2—-سید آصف
نمبر 3—– ندیم جنجوعہ
نمبر 4—–راجہ یاسر
نمبر 5—محمد ریحان
نمبر 6 شبیر احمد
نمبر 7— تیمور احمد
اسی طرح
نمبر 15—سردار مظہر الحق
نمبر 16 —مرتضی محمود خان
نمبر17—-محمد شعیب راجہ آخری نمبروں پر آنے والے امیدواروں کو نواز دیا گیا
مظہر الحق صدر آزاد کشمیر جناب سردار مسعود خان کے قرابت دار ہیں جبکہ مرتضی محمود وائس چانسلر راجہ حبیب الرحمن کے قریبی اور اسی طرح محمد شعیب راجہ رجسٹرار مرزا محمد وارث کے بھانجے ہیں اور ایک اہم بات جو کہ بہت دکھ کا باعث ہے مظہر الحق اور مرتضی محمود خان تھرڈ ڈویژن پاس ہیں ان دونوں کو کمپیوٹر, بیس شارٹ ہینڈ کورسز تک سے واقفیت نہیں یعنی کمپیوٹر کی الف ب بھی نہیں جانتے اپنوں کو نوازنے کا انداز بھی کتنا عجیب آسامیاں پرائیویٹ سیکرٹری سکیل 16 جبکہ تقرریاں سکیل 17 میں نوازی گئ معتبر ذراع سے ایک خبر یہ بھی ہے کہ وی سی MUST راجہ حبیب الرحمن اور انکی اہلیہ کو اس ساری ڈیل کے بدلہ میں ایک ایک سال مزید Extention بطور تحفہ عنائت فرمائی گئ ہے
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر چیف جسٹس آزاد کشمیر اور تمام صحافی بھائیوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس ناانصافی پر مظلوم امیدواروں کا ساتھ دیجئے اور سیاسی سرپرستی میں بندر بانٹ کو بے نقاب کیجئے

SHARE