Home Pakistan News President of Pakistan Creates History – Samaa Tv

President of Pakistan Creates History – Samaa Tv

35
SHARE


اسلام آباد: بچت ایسے نہیں ہوتی، بیرونی دوروں کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کم بیرونی دورے کر کے قومی خزانے کے 14 کروڑ 27 لاکھ روپے بچائے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوگیا۔

قومی خزانہ صدر ممنون کا ممنون ہےکہ انھوں نےسیرسپاٹے کیے نہ کیں فضول خرچیاں۔صرف ضروری بیرونی دورے کرکے صدر مملکت نے قومی دولت کے چودہ کروڑ ستائیس لاکھ روپے کی خطیر رقم بچا لی ۔

پی اے سی میں وزارت خارجہ امور کے مالی اکاونٹس 2015-16 کے جائزے میں انکشاف ہوا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ صدر نے پورے سال میں صرف چار ملکوں چین،برطانیہ، ترکی اور عمرہ کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا ۔

صدر ممنون نے بظاہر کچھ نہ کیا اور بہت کچھ کر بھی گئے ۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE