Home Pakistan News India ends subsidy in Hajj expense

India ends subsidy in Hajj expense

12
SHARE


نئی دلی: بھارتی حکومت نے حج پر دی جانےوالی سبسڈی ختم کردی ہے۔ حکومت نے کہاہےکہ سبسڈی میں شامل ہونےوالی رقم سے اقلیتی برادری اور لڑکیوں کی تعلیم پرخرچ کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق وزیراقلیتی امورمختارعباس نقوی نے بتایاہےکہ حکومت نے حج پردی جانے والی سبسڈی ختم کردی ہے۔ اس اقدام کے باوجود بھارت سے ایک لاکھ 75 ہزار مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حکومت نے کہاہےکہ سبسڈی میں شامل ہونےوالی رقم سے اقلیتی برادری اور لڑکیوں کی تعلیم پرخرچ کی جائے گی۔

اس کے علاوہ بھارت نے 45سال سے زائد عمر کی خاتون کو4 افرادکےگروپ کے ساتھ جج پرجانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔سعودی عرب نے پانی کے جہازکے ذریعے بھی بھارت سے حج کے لیے قافلوں کی آمد کی اجازت دے دی ہے۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE