Home Pakistan News Building collapses after explosion in Belgium Restaurant

Building collapses after explosion in Belgium Restaurant

17
SHARE


بیلجئم : بیلجیم کے شہر انٹورپ میں دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جب کہ دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق  بیلجیم کے شہر انٹورپ میں دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ روسی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے ایک عمارت گر گئی، جب کہ کئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ دھماکا انٹورپ شہر میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوا، جب کہ پولیس کے کہنا ہے کہ دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔

 

 

 

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث جو عمارت گری ہے اس کے ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں جبکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو و ایمرجنسی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروئیوں میں حصہ لیا اور بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منتقل کیا۔ سماء

Email This Post





Source link

SHARE