Home Pakistan News امریکی جنرل نےپاک امریکاتعلقات پراہم بیان دیدیا

امریکی جنرل نےپاک امریکاتعلقات پراہم بیان دیدیا

21
SHARE


برسلز: امریکی جنرل جوزف  ڈنفورڈ نے کہاہےکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنےکےلیے پرعزم ہیں۔

برسلزمیں صحافیوں کے ساتھ مختصر بات کرتےہوئے امریکی فوج کےچئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تمام امورپرمعلامات درست نہیں ہیں۔ تاہم انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کےپرعزم ہیں۔

امریکی جنرل نے واضح کیاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کےحوالےسے ہمت نہیں ہاری ہے۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پر عوامی سطح پر بات نہیں کرسکتا کیوں کہ ان تعلقات کو مزید بہتر ہونا ہے۔ امریکی جنرل نے امید ظاہر کی کہ پاک امریکی فوجی سطح پر مذاکرات درست طریقہ ہوگا۔ ان مذاکرات کی سربراہ امریکی جنرل ووٹل کریں گے  جبکہ سیکریٹری جیمز میٹس اور دیگر امریکی حکام بھی اس مذاکراتی عمل میں شریک ہوتے رہیں گے۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE