Home Pakistan News Hawaii Panics After Alert About Incoming Missile Is Sent

Hawaii Panics After Alert About Incoming Missile Is Sent

27
SHARE


ہوائی : امریکی ریاست ہوائی میں لوگوں نے موت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا۔ بس پھر کیا تھا ہر طرف افرا تفری کا عالم اور لوگ جانیں بچانے کیلئے بھاگتے رہے۔

امریکی میڈیا کی جانب سے جاری خبروں کے مطابق ریاست ہوائی میں بس اک زرا سی غلطی نے لوگوں کی ہوائیاں اڑا دی۔ امریکی ریاست ہوائی میں لوگوں کو موت نظر آنے لگی۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کی سانس اُس وقت اُکھڑ گئی جب اُنہیں ہوائی کی طرف ایک بیلسٹک میزائل آنے کی وارننگ ملی، جس میں کہا گیا تھا ”ایمرجنسی الرٹ” ایک بیلسٹک میزائل کے ہوائی کی طرف آنے کا خطرہ ہے، فورا پناہ لو یہ مشق نہیں۔

پیغام ملتے ہی شہری خوفزدہ ہوگئے، ٹوئٹر پیغامات میں لوگوں کی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، ایک شخص نے لکھا کہ وہ اپنے ہوٹل کی بیسمنٹ میں ہے، کیا کوئی اُسے کنفرم خبر بتا سکتا ہے۔ کئی لوگ وارننگ ملتے ہی گھروں کی طرف لپکنے لگے۔

کچھ دیر بعد ایمرجنسی حکام نے لوگوں کو بتایا کہ بیلسٹک میزائل کی وارننگ غلطی تھی، ایک شخص نے شفت تبدیلی کے دوران غلط بٹن پریس کیا۔

گورنر ہوائی نے واقعہ پر لوگوں سے معافی مانگی ہے، جب کہ ہوائی ایمرجنسی مینجمٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سماء

Email This Post





Source link

SHARE