Home Pakistan News Pakistan Army warns of response to India’s misadventure

Pakistan Army warns of response to India’s misadventure

28
SHARE


راولپنڈی : پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کو کرارا جواب دے ڈالا، جوہری قوت پر ہرزہ سرائی کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے، عہدہ انتہائی اہم اور شعور کا متقاضی ہے، پاکستانی ایٹمی صلاحیت مشرقی خطرات کیلئے ہے، جوہری طاقتوں میں روایتی جنگ نہیں ہوتی، بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے، ، ہم ذمہ دار جوہری ریاست، بیدار قوم اور پاک فوج پیشہ ورانہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ایک ذمہ دار ادارہ ہے، غیر ذمہ دارانہ بیان اہم عہدہ رکھنے والے کو زیب نہیں دیتا، آرمی چیف فور اسٹار عہدے کا افسر ہوتا ہے، بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزمالے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف کسی بھارتی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیں گے، 2 جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کا امکان نہیں ہوتا، بھارت ہماری جوہری صلاحیت کے باعث حملہ نہیں کرسکتا، پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کے خطرات کیلئے ہے، بھارت کو کسی قسم کی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔

ترجمان پاک فوج کہتے ہیں کہ بھارت غیر روایتی طریقوں سے ریاستی دہشتگردی کررہا ہے، جارحیت مسلط کرنے کی ان کی اپنی خواہش ہوسکتی ہے، بھارت تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ناکام رہا ہے، ہم ذمہ دار جوہری ریاست، بیدار قوم اور پاک فوج پیشہ ورانہ ہے۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE