Home Pakistan News First Time in History Saudi Women attend First Soccer Match -Samaa TV

First Time in History Saudi Women attend First Soccer Match -Samaa TV

7
SHARE


ریاض : سعودی عرب میں خواتین نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے فٹ بال میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں خواتین نے ایک اور نئی تاریخ رقم کردی۔ سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم جا کر فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

سعودی پریمیئر لیگ میں دو مقامی ٹیموں الاهلی اور الاباطن کے میچ کے دوران خواتین کی کثیر تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ جدہ میں ہونے والے فٹبال میچ سے خواتین نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھایا۔

اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے خواتین کیلئے الگ گیٹ مختص تھا، جہاں خواتین نے اسٹیڈیم کے فیملی انکلیو میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ میچ کے دوران انکلیو میں خواتین پر مشتیمل عملے کو تعینات کیا گیا تھا۔

روایتی کالے حجاب میں ان خاتون اہلکاروں نے خواتین شائقین کو خوش آمدید کہا اور اس کے ساتھ میچ کے دروان بلند آواز میں دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کو ریاض اور پھر اتوار کو دمام میں کھیلے جانے والے میچ میں بھی خواتین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت ہو گئی۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان السعود نے گزشتہ سال خواتین کو ڈرائیونگ سمیت دیگر کاروبار کی اجازت دی تھی، جو ویژن 2025 پلاننگ کا حصہ ہے۔ جب کہ ملک میں سنیما گھر دوبارہ کھولنے کی اجازت کا سہرا بھی سعدی ولی عہد محمد بن سلمان السعود کے سر جاتا ہے۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE