Home Pakistan News بچے سے مبینہ زیادتی پر پیش امام پکڑا گیا

بچے سے مبینہ زیادتی پر پیش امام پکڑا گیا

146
SHARE


لندن : بلیک برن کے علاقے میں لڑکے سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر پیش امام کو پکڑ لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں لڑکے سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر پیش امام کو پکڑا لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 45برس کا ملزم 15برس کے بچے کو جنسی پیغامات بھیجتارہا اور جب زیادتی کے لیے پہنچا تو ایسے افراد نے دھر لیا جو جنسی درندوں کو بےنقاب کرتے ہیں۔

پانچ بچوں کےباپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بچے سے زیادتی میں مبینہ طورپر ملوث پیش امام بلیک برن کی مسجد سے بیس برس سے وابستہ تھا، تاہم اب مسجدانتظامیہ نے اسے معطل کردیا ہے اور پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE