Home International News Geo zainab

Geo zainab

24
SHARE

میرانام زینب ہے۔۔میری عمر سات سال ہے۔۔ میں قصور میں۔۔۔

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک ۔ جیو پاک نیوز) قصور کی ننھی کلی کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئی ۔معصوم زینب کو سفاک قاتل نے زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا اور کوڑے کے ڈھیرپر پھینک دیا ۔ معصوم بچی اول کلاس کی طالبہ تھی۔

اس کے سکول بیگ اور نوٹ بکس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ ان تصاویر نے دیکھنے والوں کے دکھ اور درد کو کئی گنا بڑھادیا ۔ ننھی زینب نے اپنی ایک نوٹ بک پر لکھا تھا۔ میرا نام زینب ہے ۔ میں اول جماعت میں پڑھتی ہوں۔ میری عمر سات سال ہے ۔ میں الفاروق سکول میں پڑھتی ہوں۔میرے والد کانام محمد امین ہے۔ ننھی زینب کی اس تحریر کو سنبھال کر رکھنا بھی والدین کےلئے کیا عجب معمہ ہوگا۔ اس پر نگاہ پڑے گی تو درد کی ٹیسیں اٹھنے لگیں گی۔ پھاڑ پھینکیں گے تو اپنی بچی کی نشانی جاتی رہے گی۔ سوشل میڈیا پر ننھی زینب کے ہاتھوں سے لکھی ان سطروں نے کئی لوگوں کو اشکبار کر دیا

SHARE