Home Pakistan News گلوب ایوارڈز75ویں تقریب،تھری بلبورڈز،لیڈی برڈ بہترین فلمیں قرار

گلوب ایوارڈز75ویں تقریب،تھری بلبورڈز،لیڈی برڈ بہترین فلمیں قرار

8
SHARE


 

لاس اینجلس : اکیڈمی ایوارڈز کے بعد سب سے زیادہ معتبر تسلیم کیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی 75 ویں تقریب میں تھری بلبورڈز: آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری کو بہترین ڈرامہ فلم ، جب کہ لیڈی برڈ کو بہترین میوزیکل اور کامیڈی فلم کے ایوارڈز دیئے گئے۔

اکیڈمی ایوارڈز کے بعد سب سے زیادہ معتبر تسلیم کیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی 75ویں تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی۔ تقریب کو این بی سی ٹی وی چینل پر براہ راست دکھایا گیا تھا۔

75ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کے لیے ارکان نے 25 مختلف کیٹیگریز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ جن میں سب سے زیادہ یعنی 7 نامزدگیاں ہالی وڈ کی فنٹسی ڈرامہ فلم ’دی شیپ آف واٹر‘ کے حصے میں آئیں تھیں، جب کہ نامزدگیوں کے مطابق دوسرے نمبر پر فلم دی پوسٹ تھی۔

تاہم 75ویں گولڈ گلوب ایوارڈز میں تھری بلبورڈز: آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری کو بہترین ڈرامہ فلم ، جب کہ لیڈی برڈ کو بہترین میوزیکل اور کامیڈی فلم قرار دیا گیا۔

ایوارڈز میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ گیولرمو کو فلم دی شیپ آف دی واٹر پر ملا، بیسٹ ڈرامہ ایکٹر کا ایوارڈ گیری اولڈ مین نے فلم ڈاکسٹ آور میں اپنے نام کیا۔ بہترین ڈرامہ اداکارہ کا ایوارڈ فرینکس مک ڈورمیڈ نے فلم تھری بلبورڈز: آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے نام کیا۔

میوزیکل اور کامیڈی میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیمز فرینکو نے فلم دی ڈیزیزٹر آرٹسٹ میں اپنے نام کیا۔ جب کہ اسی کیٹگری میں اداکارہ ساؤآرسی رونن نے فلم لیڈی برڈ میں اپنے نام کیا۔

بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ سیم روکویل نے فلم تھری بلبورڈز: آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری میں اپنے نام کیا، جب کہ اسی کیٹگری میں اداکارہ علیسن جیننی نے فلم آئی ٹونیا میں اپنے نام کیا۔ بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ فلم کو کو نے اپنے نام کیا۔ غیر ملکی زبان میں بننے والی فلم ان دی فیڈ کو بہترین غیر ملکی فلم قرار دیا گیا۔

 

بیسٹ موشن پکچرز ڈرامہ فلم کے لیے کیٹیگری میں کال می بائے یوئر نیم،ڈنکرنک،دی پوسٹ،دی شیپ آف واٹراورتھری بلبورڈز: آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری کو شامل کیا گیا تھا۔

 

اینیمیٹیڈ فلموں میں کامیڈی ڈرامہ فلم کوکو اور فرڈینینڈسب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تھیں، تاہم گولڈن گلوب ایوارڈز ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے تحت دیے جاتے ہیں جن کا فیصلہ 93 اراکین کرتے ہیں۔

 

اس کے علاوہ گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے دیگر کیٹٰیگریز کی نامزدگیاں بھی شامل تھیں، ان میں بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان موشن پکچرز ڈرامہ، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان موشن پکچرز ڈرامہ، بیسٹ ایکٹر اور ایکٹریس ان میوزیکل کامیڈی، سپورٹنگ ایکٹر اور سپورٹنگ ایکٹریس سمیت بہترین ڈائریکٹر، بہترین اینیمیٹڈ فلم، بہترین اسکرین رائٹر، بہترین ٹی وی ڈرامہ، بہترین ٹی وی سیریل اور بہترین ٹی وی سیریل اداکار و اداکارہ سمیت مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز کے لیے نامزدگیاں بھی تھیں، جس پر ایوارڈز دیئے گئے۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE