Home Kashmir News Geo mirpur

Geo mirpur

89
SHARE

افسوسناک خبر میرپورآزاد کشمیر آئل ٹینکرالٹنے سے آتشزدگی خاتون سمیت 3افرد شدید زخمی

میرپور ( جیو پاک نیوز ) میرپور بائی پاس روڈ نذد پاسپورٹ آئل ٹینکر اچانک روڈ میں داخل ہونے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے الٹ گیا پیٹرول سے بھرے ٹینکر کو فوری طور پر آگ لگ گئی ڈرائیور اور کنڈیکٹر آگ

سے بری طرح جھلس گئے ۔قریب واقع لوگوں حادثہ میں محفوظ رہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی شدید زخمی کنڈیکٹر اور ڈرائیورکو DHQہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے حادثہ کی وجہ بننے والی گاڑی ڈرائیور کے خلا ف مقدمہ درج کر کے واقع کی تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عاوش پیٹرول پمپ اسلام گڑھ کا آئل ٹینکر میرپور سے اسلام گڑھ جاتے ہوئے بن روڈ پاسپورٹ آفس کے قریب المناک حادثہ کا شکار ہو گیا گاڑی ڈرائیور نے بن روڈ پر اچانک تیز رفتاری سے داخل ہونے والی مہران گاڑی کو بچاتے ہوئے گہری کھائی میں گر گیا جس سے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ٹینکر میں موجود ڈرائیور اور کنڈیکٹر آگ سے بری طرح جھلس گئے جبکہ گاڑی مکمل طو ر پر جل گئی۔واقع کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی فائر بریگیڈ عملہ نے طویل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا پولیس نے شید دزخمی ڈرائیور اور کنڈیکٹرکو DHQہسپتال منتقل کر دیا جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے پولیس نے غفلت برتنے پر کار ڈرائیور قمر النساء کے خلا ف مقدمہ درج کر کے گاڑی مہران بند تھانہ کر دی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو آگ سے محفوظ رکھنے کیلئے متاثرہ ایریا اپنی تحویل میں لے لی

SHARE