Home International News geo pak

geo pak

68
SHARE

“اب کچھ بھی ہو جائے بھارت پاکستان سے یہ مطالبہ نہیں کر سکے گا “کلبھوشن یادیو کی ماں اور بیوی سے ملاقات پر حامد میر نے ایسا نکتہ قوم کاسامنے رکھ دیا کہ پورے بھارت میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک۔ جیو پاک نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ کلبھوشن جادھو کی اہل خانہ اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات سے عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مقدمہ مضبوط ہوگا، اس ملاقات کے ذریعے پاکستان نے بھارت کا قونصلر رسائی کا مطالبہ تسلیم کیے بغیر ہی اسے بے معنی کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق

نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ کسی بھی قیدی تک قونصلر رسائی دینے کا مطلب ہوتا ہے کہ قیدی کی صحت دیکھی جائے یا اس کے زندہ یا مردہ ہونے کی تصدیق ہوسکے۔ کلبھوشن جادھو کے اہل خانہ کے ساتھ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی ملاقات میں موجود ہوں گے، اس طرح تکنیکی طور پر بھارت کو قونصلر رسائی نہیں ملی لیکن اگر ڈپٹی ہائی کمشنر موجود ہوں گے تو وہ اپنی آنکھوں سے کلبھوشن کی حالت دیکھ لیں گے جس سے قونصلر رسائی دیے بغیر ہی بھارت کا مطالبہ ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن جادھو کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد بھارت کا کلبھوشن سے زبردستی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے کا پراپیگنڈا بھی غلط ثابت ہوجائے گاجبکہ اس کے ذریعے عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے مقدمے میں مضبوطی آئے گی۔خیال رہے کہ کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لیے ان کی اہلیہ چتانکل یادیو اور والدہ اوانتی یادیو نجی ایئر لائنز کے فلائٹ نمبر ای کے 612 سے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئیں۔کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ کے ہمراہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ان کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ 23 دسمبر کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کے حوالے سے پاکستان کو بھارت کا جواب موصول ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان نے بھارتی جاسوس کی اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔سیکیورٹی اور ٹریفک اہلکار دفتر خارجہ کے اندر اور باہر تعینات کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو 24 سے 26 دسمبر کے ویزے جاری کیے گئے تھے۔ویزے صرف اسلام آباد کے لیے جاری کیے گئے ہیں اور کلبھوشن سے ان کی ملاقات کا دورانیہ 15 منٹ سے 1 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔

SHARE