Home Kashmir News Geo sultan

Geo sultan

21
SHARE

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سردار سکندر حیات سے ملاقات کی

Image may contain: 2 people, people sitting

کوٹلی (جیو پاک نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں اپنے دورہء کوٹلی کے دوران آزاد کشمیر کے سابق صدر وسابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان سے ون ٹو ون ڈیڑھ گھنٹے تک تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سردار سکندر حیات کا عمران خان کی تعریف کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی اور مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگرکرنے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے اگلے سال دونوں اطراف سے سئیز فائر لائن توڑنے کی کال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں

Image may contain: 3 people, people smiling, people standing

Image may contain: 4 people, people smiling, people standing

دونوں رہنماؤں میں آزاد کشمیر میں بہتری لانے اور تحریک آزادی کو موثر انداز میں اٹھانے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔جبکہ اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ قومی سطح کے معاملات پر آپس میں رابطہ رکھا جائے گا۔ آزاد کشمیر کے کلچر میں بہتری لانے اور عوامی خوشحالی لانے کے ساتھ ساتھ اپنی تمام تر توانائیاں مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی اور مسئلہ کشمیر کو اٹھانے اوردیگر معاملات پر آئندہ بھی مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

SHARE