Home Pakistan News Padmavati Row: Extremists Threatens To Cut Off Deepika Nose

Padmavati Row: Extremists Threatens To Cut Off Deepika Nose

11
SHARE


ممبئی : بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پوڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق انتہا پسند ہندؤوں نے نئی بھارتی فلم مدماوتی کے خلاف مظاہروں اور نفرت میں اضافہ کردیا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب آتے ہی فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار کو ملنے والی دھمکیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی حفاظت کے لیے ان کے گھر کے اطراف پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

 

 

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘پدماوتی کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی،شوٹنگ سے شروع ہونے والی مشکلات اب فلم کی ریلیز کے راہ میں بھی آڑے آگئیں۔ فلم کے حوالے سے جہاں کئی ہندو انتہا پسند تنظیموں نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں فلم کے اداکار بھی انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیوں کے آگے بے بس ہیں۔

 

تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا نے دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ یہ انتہا پسند تنظیم اب تک کئی بار اس فلم کے حوالے سے شدید احتجاج کر چکی ہے۔

 

کچھ دن پہلے تک فلم کو نمائش کی اجازت نہ دینے کی دھمکی دی جاتی تھی اور اب اس کے خلاف مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی شہر ورانسی میں خود کو راجپوت کہنے والی خواتین کی تنظیم ’’ شتریا ویرنگانا مہاسبھا‘‘ سے وابستہ درجنوں خواتین نے فلم ’پدماوتی‘‘ کے فلم ساز، ہدایت کار اور اداکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے پتلے نذر آتش کئے۔

 

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے زیادہ منافع کی خاطر فلم میں تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ مظاہرین نے دھمکی بھی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو تمام سینماؤں کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فلم میں رنوویر سنگھ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سماء

Email This Post





Source link

SHARE