Home Pakistan News Circular Railway – Samaa TV

Circular Railway – Samaa TV

9
SHARE


کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سرکلر ریلوے منصوبے میں تاخیر پر وفاقی حکومت پر برہم ہوگئے، کہتے ہیں تاخیر کی ذمہ داری وفاقی حکومت اور محکمہ ریلوے پر ہوگی، ریلوے حکام ایک ٹریک کا حصہ دینا نہیں چاہتے ۔

سرکلر ریلوے میں رکاوٹیں آئیں تو وڈے سائیں وفاقی حکومت پر برس پڑے ، سی پیک جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں ریلوے حکام کو مسائل کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تاخیر کی ذمہ داری وفاق اور محکمہ ریلوے پر ہوگی،ریلوے حکام ایک ٹریک کا حصہ دینا نہیں چاہتے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ریلوے حکام ایک ٹریک کا حصہ دینا نہیں چاہتے، سندھ کی زمین پر کراچی کا پہلا حق بھی جتادیا، ساتھ ہی 21 نومبر کو فریم ورک معاہدے پر دستخط کا مطالبہ بھی کردیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا سرکر ریلوے کیلئے وزیراعظم سے بات ہوگی، کراچی والوں کے ساتھ ناانصافی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE