Home Pakistan News ایف سی بلوچستان کا آپریشن ، سفاک دہشتگرد مارا گیا

ایف سی بلوچستان کا آپریشن ، سفاک دہشتگرد مارا گیا

15
SHARE


کوئٹہ : ایف سی بلوچستان کا خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن، بلیدہ میں پندرہ افراد کے قتل میں ملوث سفاک دہشتگرد نونس توکلی مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم گروپ بلوچستان لبریشن کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر تربب کے عبدالرحمان گاؤں میں آپریشن کیا گیا ۔ دوران محاصرہ دہشت گردوں نے فورسزپر فائرنگ کی ، جس کے تبادلے میں دہشتگرد یونس توکلی مارا گیا ۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے کے مقام سے پچیس کلومیٹر فاصلے سے پندرہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سانحہ تربت اور فورسز کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھانے میں بھی ملوث تھا اور اس کا بی ایل ایف کے آٹھ بڑے کمانڈرز میں شمار ہوتا تھا ۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE