Home Pakistan News انتخابات ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

انتخابات ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

14
SHARE


اسلام آباد :قومی اسمبلی کے بعد انتخابات ترمیمی بل دو ہزار سترہ سینیٹ میں بھی متفقہ منظورکر لیا گیا ۔

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے سینیٹ میں انتخابات ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش کیا ۔جسے ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا ۔ بل کے تحت ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والے شخص کے غیر مسلم ہونے کی حیثیت برقرار رہے گی جبکہ قادیانیوں کی حیثیت بھی تبدیل نہیں ہوگی ۔

ووٹرلسٹ میں درج کسی شخص پر منکر ختم نبوت ہونے کا اعتراض اٹھے تو اسے پندرہ دن میں طلب کیا جائے گا ۔ جس شخص پر منکر ختم نبوت ہونے کا شبہ ہو وہ شخص اقرار نامے پر دستخط کرے گا کہ وہ ختم نبوت پرایمان رکھتا ہے۔

بل کے تحت اگر وہ شخص اقرار نامے پر دستخط سے انکار کرے تو اسے غیر مسلم تصور کیا جائے گا اور اس کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹا کر غیر مسلم کے خانے میں لکھا جائے گا ۔

وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ الیکشن بل میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی ۔ سماء

Email This Post



Source link

SHARE