Home International News Geo pak

Geo pak

44
SHARE

پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز،بھارت سے خوفناک جنگ کا خطرہ

نیویا رک (مانیٹرنگ ڈیسک۔ جیو پاک نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے ٗپاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کیجس میں انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارت نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی

 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی ٗاس طرح بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی ایک ہزار 137 خلاف ورزیاں کرچکا ہے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ہیں۔ملیحہ لودھی نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کا دستہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویئے سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے اور پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں اور ہمیں مذاکرات کی طاقت پر یقین ہے۔ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدرکی توجہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کے صدر کنٹرول لائن پر قیام امن کیلئے کردارادا کریں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پرکشیدگی بڑھا رہا ہے

SHARE