Home International News Geo nawaz

Geo nawaz

41
SHARE

نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ

اسلام آباد (جیو پاک نیوز۔ تازہ ترین۔26ستمبر ۔2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاوٴس واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نمبر 1میں سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں آج انہیں حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ عدالت پہنچنے پر نواز شریف نے عدالت کو بتایا کہ اہلیہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ آپ جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر جج نے مزید کہا کہ عدالت میں رش بہت زیادہ ہے آپ جا سکتے ہیں تا کہ رش کم ہو اور عدالتی کارروائی شروع ہو۔ اس موقع پر خواجہ حارث نے 3مختلف ریفرنسز میں وکالت نامے جمع کروائے ہیں۔

SHARE