Home International News Geo usa

Geo usa

155
SHARE

میکسیکو(جیو پاک نیوز) میکسیکو میں شدید زلزلے کے باعث دارالحکومت میکسیکو سٹی اور تین دیگر ریاستوں میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 130 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 138 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کئی سکولوں میں بچوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا بھی خدشہ کیا جا رہا ہے۔

اس شدید زلزلے کے بعد ٹیکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

تاہم یہ زلزلہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب ملک میں 32 سال قبل آئے ایک شدید زلزلے کی یاد میں ڈرلز کی جا رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے کئی شہروں میں الارم بجے تاہم بہت سے شہریوں نے یہ خیال کیا کہ یہ اس تاریخی زلزلے کی یاد میں بجائے جا رہے ہیں۔

میکسیکو: زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 90 ہو گئی

میکسیکو ’شدید ترین‘ زلزلے میں 61 ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ مورلس ریاست میں 54، میکسیکو سٹی میں 30، پوبلا ریاست میں 26 اور میکسیکو سٹیٹ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

میکسیکو کے صدر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں خلل پیدا نہ ہو۔

میکسیکو میں حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر سگریٹ نوشی نہ کریں کیونکہ زلزلے کے باعث گیس لائنیں تباہ ہوئی ہیں اور ممکن ہے کہ گیس لیک ہو رہی ہو۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فون کام نہیں کر رہے اور 38 لاکھ افراد بغیر بجلی کے ہیں۔

میکسیکو سٹی کے میئر نے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 44 جگہوں پر عمارتیں منہدم ہوئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئ

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو سٹی کے قریب پوبلا تھا اور اس کی گہرائی صرف 51 کلومیٹر تھی۔

اطلاعات کے مطابق میکسیکو سٹی کے کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

یہ زلزلے اس وقت ایا ہے جب میکسیکو سٹی میں 32 سال پہلے آنے والے زلزلے کی یاد میں ہونے والی تقریب کی ریہرسل ہو رہی تھی جس میں 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے

SHARE