Home Kashmir News Geo Mirpur

Geo Mirpur

69
SHARE

لاہور،ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت

میرپور ( وقائع نگار خصوصی۔جیو پاک نیوز ) لاہور میں ڈاکٹروں کی غفلت نے میرپور سے تعلق رکھنے والے جوان سالہ کیپٹن خرم طارق کی جان لے لی ، سر کے بال لگوانے جانیو الے کیپٹن خرم کو لگایا جانیوالا انجکشن ری ایکشن گر گیا اکلوتے بیٹے کی اچانک موت پر ماں باپ پر غشی کے دورے ، تفصیلات کے مطابق میرپور سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے کیپٹن خرم طارق گزشتہ روز لاہور کے ایک کلینک پر اپنے سر کے بال لگوانے کیلئے گئے جہاں ڈاکٹر نے انہیں انجکشن لگایا انجکشن نے ری ایکشن کر دیا جس سے کیپٹن خرم کی طبیعت بگر گئی کیپٹن خرم کو تشویشناک حال میں لاہور میں واقع آرمی کے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے کیپٹن خرم کی موت کی اطلاع پر والدین کی حالت غیر ہو گئی پاک آرمی کے جوان سالہ کیپٹن خرم SDO پی ڈبلیو ڈی خواجہ طارق کے اکلوتے بیٹے تھے اور آفیسرز کالونی میرپور کے رہائشی تھے مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رات 10 بجے نانگی قبرستان میں ادا کی گئی

SHARE