Home International News
77
SHARE

وزیر دفاع خرم دستگیر کے ہوش اُڑ گئ

اسلام آباد (جیو پاک نیوز) وزیردفاع خرم دستگیر کو عمران خان کی تصویر پر متنازعہ ریمارکس مہنگے پڑ گئے،تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خرم دستگیر نے گزشتہ روز ایک تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا تھا جس میں عمران خان کی ذات کو نشانہ بنایاگیا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد انہوں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا،خرم دستگیر کے ٹویٹ کے جواب میں صاحبزادہ جہانگیر نے تصویر کی حقیقت بیان کی ہے ان کے مطابق عمران خان کی یہ حقیقی تصویر ہے، اس تصویر میں صاحبزادہ جہانگیرکا بیٹا اوربہو پیچھے کھڑے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کے آرمی

چیف جنرل سر کارٹر کی بیوی سے محو گفتگو ہیں۔ غالباًخرم دستگیر نے جب ٹویٹ کیا تھا تو وہ اس بات سے واقف نہیں تھے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کن خواتین کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں لیکن جب وزیردفاع کو معلوم ہوا کہ عمران خان برطانوی جنرل کی بیوی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں تو انہوں نے فوراً ہی ٹویٹ ختم کردیوزیر دفاع خرم دستگیر نے گزشتہ روز یہ تصویر ٹویٹ کی تھی۔

 

SHARE