Home International News Geo akrar ul hassan

Geo akrar ul hassan

89
SHARE

برما (جیو پاک نیوز )سینئیر اینکر پرسن اقرار الحسن نے برما سے ایک نئی تصویر جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے روہنگیا کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پاکستان میں آواز بُلند کی اور بعد ازاں گذشتہ روز وہ برما پہنچ گئے۔ برما پہنچنے پر گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقرار الحسن نے بہادر شاہ ظفر کے مزار کے سامنے لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی اور اطلاع دی کہ وہ اپنا یہ سفر آگے بھی جاری رکھیں گے۔تاہم آج فیس بُک پر ان کی ایک اور تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ اپنی تصویر کے ساتھ اقرار الحسن نے لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل کام ہے ۔ کیونکہ میں 72 گھنٹوں سے سوئے بغیر مسلسل سفر کر رہا ہوں اور چل رہا ہوں۔

SHARE