Home International News Geo kashmir

Geo kashmir

40
SHARE

مظفرآباد( جیو پاک نیوز)آزاد کشمیر میں یوم دفاع وشہداء پاکستان ملی جوش و جذبہ اور اس عہد کے ساتھ منایا گیا کہ دفاع وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔
یوم دفاع کے حوالہ سے دارلحکومت مظفرآباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خا ن ، کور کمانڈر10کور جنرل ندیم رضا، جی او سی 12ڈویژن میجر جنرل اظہر عباس ،آزاد کشمیر کے وزراء، ممبران اسمبلی ، سیکرٹریز ، سربراہان محکمہ جات ، اعلی و سول فوجی حکام ،شہداکے لواحقین سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

تقریب کا آغاز شہداء کے خاندانوں کے استقبال سے ہوا۔ صدر مسعود خان، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،کور کمانڈر10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور جی او سی 12 ڈویژن میجر جنرل اظہر عباس نے شہداء کے ورثاء کو پھول پیش کئے۔ جس کے بعد شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے صدر آزادکشمیر کو سلامی پیش کی۔ پاک آرمی کے بینڈ اور آزاد کشمیر پولیس کے بینڈ نے مارچ پاسٹ کیا۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے او ر ٹیبلوز پیش کیے ۔

یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعودخان نے کہا کہ 6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔1965 سے آج تک، اور آنے والے زمانوں میں، یہ دن ایک روشن ستارے کی طرح چمکتا رہے گا۔ اس دن کی تابناک کرنیں شہیدوں کے لہو سے منور اور معطر ہیں۔

6 ستمبر 1965کو ہندوستان نے پاکستان کی غیور قوم کو للکارا تھا۔ اور اس مقدس ریاست کو نیست و نابود کرنے کے لئے یلغار کی تھی۔لیکن پوری قوم کے عزم اور ہماری مسلح افواج کی شجاعت اورحُسنِ تدبیر نے دشمن کو پسپا کردیا تھا۔اُس دن ہندوستان کے لئے شہیدوں او رغازیوں نے ایک واضح پیغام بھیجا تھاکہ اللہ کے حکم سے بنی ہوئی یہ ریاست تا ابد قائم رہے گی۔ یہ قوم اپنی خودمختاری ، سلامتی اور یکجہتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 52برسوں میں ، الحمداللہ ، افواج پاکستان کی روایتی اور دفاعی قوت او رتجربے میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔جوہری ڈھال، روایتی استعداد اور پیشہ ور اور تربیت یافتہ افواج ، وطن کی حفاظت اور سلامتی کی ضامن ہیں۔ آج افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے باسیوں کو یہ فخر حاصل ہے کہ ہم نے یہ خطہ ایک جنگ لڑ کر آزاد کروایا تھا۔ اس دھرتی کا ایک ایک چپہ شہداء کے خون سے روشن ہے ۔ اور ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ اس علاقے کے ہزاروں جوان اور افسر پاکستان کے سپاہی ہیں اور ہر محاذ پر پاکستان کے دفاع کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ہم شکر گزار ہیں افواج پاکستان کے جو دن رات لائن آف کنٹرول پر پہرہ دیتی ہیں اور اس زمین کی حفاظت اپنا لہو سے کرتی ہیں۔ انہوں نے آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں پر بھی افواج پاکستان کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ یہ سفر کٹھن اور طویل ہے ۔ دفاعِ وطن اور بقائے وطن کے لئے ہم افواج پاکستان کی قیادت کے نئے عزم کو سراہتے ہیں۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ آج کا دن اس لئے بھی بہت اہم ہے کہ ہم یاد کریں ان شہیدوں کو جو گزشتہ برسوں میں ہم سے بچھڑ گئے اور ان غازیوں کو جنہوں نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنادیا

SHARE